زیتون کا تیل: پاکستان عالمی منڈی میں داخل ہونے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (آج تک) زیتون کا تیل: پاکستان عالمی منڈی میں داخل ہونے کیلئے کوشاں۔

پاکستانی زیتون کا تیل تیار کرنیوالے عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ 30000 ایکڑ سے زائد رقبے پر 27.5 ملین زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کی کاشت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بڑھی ہے۔ پاکستان میں زیتون کے پودے لگانے کیلئے 10 ملین ایکڑ مناسب زمین ہے جو اسپین سے تقریبا دوگنا ہے جو اس وقت دنیا میں زیتون کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے۔

پاکستان زیر کاشت رقبہ میں اضافے کے ساتھ خاموشی سے زیتون کے تیل کی پیداوار کے انقلاب کی طرف جا رہا ہے، یہ سیکٹر 2021 تک پاک زیتون کے نام سے پاکستان کا قومی برانڈ متعارف کروا کر تیزی سے ملک کو خود کفیل بنانے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close