ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایت پر ون ڈسٹرکٹ ون روڈ مہم جاری

بہاول پور (آج تک) ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایت پر ون ڈسٹرکٹ ون روڈ مہم جاری

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایت پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف کی زیر نگرانی ون ڈسٹرکٹ ون روڈ مہم جاری ہے۔

مہم کے دوران ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ میلسی لنک نے باہمی اشتراک سے حاصل پور روڈ پر ناکہ بندی کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کی گئی۔

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم ریجن بہاول پور اے ایس آئی محمد جمیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاول پور کے مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی کیمپس کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے تفصیل سے بریف کیا گیااور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی۔

روڈ سیفٹی کیمپس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ مہم کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی جا رہی ہیں جبکہ 16 ستمبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے باقاعدہ چالان اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

نیز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

آخر میں عوام الناس میں ٹریفک قوانین و اشاروں پر مشتمل بروشرز تقسیم کئے گئے اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124 بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close