لاہور :حکومت کا ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور (آج تک) وفاقی حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا انجن اسٹارٹ کر دیا ہے،

اب اس کو پٹڑی پر ڈالنا ہے ، ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جائے گی ، ریلوے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ وقت پر ملے گی اور کسی کو ریلوے سے نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہم ملک اور اداروں کی خدمت کریں ، ریلوے میں جو قابل افسران ہیں وہ کام کریں گے ، خرابیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ،

ہمارے پاس وقت نہیں ،اس لیے انتقام لیں گے اور نہ ہی کسی کے خلاف بات کریں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے عید کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ،

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ، جن میں سے 2 ٹرینیں کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائیں گی جب کہ ایک ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی ،

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں چلانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے چین سے سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی درخواست کر دی ،

وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر تک یہ پیغام پہنچا دیں ،

کراچی سرکلر ریلوے پر دوبارہ غور کریں ، یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چار سال جس منصوبے پر موت کی کیفیت طاری تھی اس کا 4 دن میں افتتاح کیا،

اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے ، سابق حکمرانوں کو اگر عوام کا احساس ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے تاخیر کا شکار نہ ہوتا ،

سابق وزیراعظم تو ہیلی کاپٹر پر 55 روپے فی کلومیٹر پر آتے جاتے تھے اور وزراء کے پاس بلٹ پروف اور آرام دہ گاڑیاں تھیں ،

انہیں اس بات سے کیا غرض ہونا تھی کہ غریبوں نے اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا ہے، ماں باپ کو اسپتال لے کرجانا ہے یا محنت مزدوری کے لیے جانا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button