کورونا سے روپے کی قیمت میں 9 فیصد تک کمی ہوئی ہے گورنر اسٹیٹ بنک

اسلام آباد (آج تک )گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے  کہ کورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 8 سے 9 فیصد کم ہوئی ہے  

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔

رضا باقر نے کہا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانی اپنے ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کورونا کے دوران ملکی معشت پر برے اثرات ڈالے ہیں اور روپے کی قیمت 8 سے 9 فیصد تک کم ہوئی ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں