پانامہ پیپرز اور براڈ شیٹ نے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا:وزیراعظم

اسلام آباد(آج تک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز اور براڈ شیٹ نے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا،

براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی اور اس براڈ شیٹ معاملے پرکرپشن نے دوبارہ امیرحکمرانوں کودوبارہ بے نقاب کیا ہے،یہ امیرحکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے،بار بار یہی چیز بے نقاب ہونا کرپشن کیخلاف میری 24 سالہ جدوجہد کوبیان کررہی ہے،

کرپشن کو پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہوں،اشرافیہ پیسے باہر بھیج کر سمجھتی ہے کہ پاکستان کے قوانین سے بچ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کیلیے منی لانڈرنگ کی،

سیاسی روابط سے یہ این آر او لیتے ہیں تاکہ کرپشن کی رقم بچی رہے،این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی دولت کو تحفظ فراہم کیا،اس صورتحال میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ ہارے ہوئے ہیں،کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں