سعودی علما کونسل کی بیماروں ، بزرگوں اور بچوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت

سعودی عرب کی علما کونسل کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا کی وبا سے خود بھی بچیں اور بیماری پھیلانے سے دوسروں کو بچائیں۔ اس حوالے سے سپریم علما کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معمر افراد، بچے ،خواتین اور دائمی امراض کا شکار افراد اپنے گھروں میں نماز پنجگانہ ادا کریں۔ مذکورہ تمام افراد کا مساجد میں جمعہ کی نماز کے لیے آنا ضروری نہیں۔ وہ گھروں میں ظہر کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

علما نے وبا کے دنوں میں مخصوص طبقے کے افراد کو با جماعت نماز کی ادائی سے استثنیٰ دینے کےلیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان "لا ضرر ولا ضرار” کو بہ طور جواز پیش کیا ہے۔

اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اورفرمان ہے کہ جب بندہ بیمار ہوتا یا سفرمیں ہوتا ہے اس کے عمل کا حکم صحت مند مقیم کی طرح ہے۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close