نواز شریف کی سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد (آج تک) نواز شریف کی سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت پاکستان آکر سرینڈر کرنا ممکن نہیں۔

نواز شریف نے خواجہ حارث اور منور اقبال دگل ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

نواز شریف کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجاز نمائندوں کے ذریعے اپیلوں پر سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔

نواز شریف کا درخواست میں کہنا ہے کہ بیانِ حلفی میں طے ہوا تھا کہ حکومت پہلے میری صحت کا پتہ کرے گی، وفاقی حکومت نے اس سے متعلق ذرا کوشش نہیں کی۔

سابق وزیرِ اعظم کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس میری صحت سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں، ڈاکٹروں نے ابھی ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ واپسی کے سفر کے لیے میں فٹ ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close