تحریک لبیک پاکستان:کانسٹیبل 23دن زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا

تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج پر پتھرائوکے دوران زخمی ہونے والا کانسٹیبل 23دن زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا۔شہید کانسٹیبل کا نمازجنازہ عارف حسین شہید پولیس لائنز میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں اعلیٰ افسران کی شرکت

حافظ آباد کے نواحی قصبہ جلالپور بھٹیاں مازکو چوک کے مقام پر تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی دھرنا میں پتھراؤ کے دوران زخمی ہونے والا کانسٹیبل زندگی کی بازی ہار گیا۔شہید کانسٹیبل دلبر رزاق کو سر میں چوٹ آنے پر آر ایچ سی جلالپور بھٹیاں لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھا۔

شہید دلبر کا تعلق حافظ کے نواحی گاؤں پیرے دا کوٹ سے تھا۔ شہید اہلکار کے پسیماندگان میں بوڑھے والدین بیوہ اور تین کم سن بچے ہیں۔ بچوں کی عمریں 3سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔شہید کانسٹیبل دلبر تھانہ سٹی حافظ آباد کی مسجد کا موذن اور اکثرنمازوں میں امامت کے فرائض بھی ادا کرتا تھا اور ایک اچھا نعت خوان بھی تھا۔گزشتہ روز ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے دلبر حسین کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کا دورہ کیا تھا۔شہید دلبررزاق کی نماز جنازہ کا عارف شہید پولیس لائنز حافظ آباد اداکی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں،ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا، ایس پی انویسٹی گیشن تصور اقبال، پولیس افسران و جوانوں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں