وزیرِ اعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ متوقع

اسلام آباد (آج تک) وزیرِ اعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ متوقع۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ متوقع ہے، وزیرِ اعظم کے دورے کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، یہ ملاقات آج ہی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتِ حال اور کراچی میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی میں نکاسیٔ آب کی صورتِ حال کے بارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج کا اپنا دورۂ کراچی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا تھا، وہ اب 14 اگست کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close