PSX حملہ، پڑوسی ملک کی ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (آج تک) PSX حملہ، پڑوسی ملک کی ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ۔۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر صبح 10 بجکر 2 منٹ پر 4 دہشتگرد گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور 10 بجکر 10 منٹ پر اس کارروائی کا اختتام ہوگیا ، یعنی قانون نافذ کرنیوالوں نے صرف 8 منٹ میں دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا۔

ڈی جی سندھ رینجرز نے بتایا کہ 2 دہشتگردوں کو پہلے پک اٹ پر مار گرایا، مزید آگے پہنچنے والے 2 دہشت گردوں کو اگلے مرحلے میں مار دیا گیا، یہ عمارت میں داخل ہوکرلوگوں کو قتل اور یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ وہ اپنے ساتھ جدید اسلحہ، لانچر گرنیڈ اور دیگر سامان لائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ پر مشتمل سیکیورٹی ونگ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، اگلے 20 منٹ میں تمام کارروائی مکمل کر لی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ادراک ہے کہ ملک دشمن ایجنسیاں کوششیں کر رہی ہیں کہ بچے کھچے دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کریں مگر ہم واقف ہیں کہ کون کیا کر رہا ہے، ان کے خلاف کام شروع کرچکے ہیں اور انہیں نیست و نابود کریں گے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں ہے، دہشت گرد 8 منٹ میں فارغ ہوگئے یہ تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close