پی ٹی سی ایل کومزید 25سال کام کرنیکا لائسنس جاری

اسلام آباد(آج تک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کے لائسنس کی تجدید کر دی۔لائسنس کی تجدید کے تحت پی ٹی سی ایل کو پاکستان میں مزید 25 سال کام کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

پی ٹی سی ایل کا 25 سالہ لائسنس31 دسمبر 2020 کو ختم ہوگیا تھا۔ لائسنس کی تجدید کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج اور شیئر ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

نئے لائسنس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگیا ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے کو 2018 میں لائسنس میں توسیع کی درخواست بھیجی گئی تھی لیکن اتھارٹی نے جواب دیا تھا کہ جب لائسنس کی میعاد ختم ہو جائے گی تب اس وقت حکومت کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں