مظفرگڑھ میں دوران ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

مظفرگڑھ میں دوران ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، ملزمان نے شوہر کو باندھ کر اسکی بیوی کو واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے 3نامزد اور 2نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مظٖفرگڑھ کے تھانہ کرمداد قریشی کے علاقے واہ پتافی میں ملزمان نے تنویر احمد کے گھر میں ڈکیتی کے دوران اسکی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

جبکہ پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرالیا ہے اور ملزمان گرفتار ہونے پر ڈی این اے بھی کرایا جائیگا۔ پولیس کیمطابق تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 تاحال ملزمان کو پولیس گرفتار نہ کرسکی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں