ایمانداری سے کام کرنے والے پولیس آفیسران کی حوصلہ افزائی ،آ رپی او

بہاولپور:(آج تک ) ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسر زمیں کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

آر پی اوشیر اکبر نے ضلع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں قتل،اغواء برائے تاوان،ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کوٹریس کرنے،اور ان کوعدالت سے سزاء دلوانے اورشہریوں کو لوٹا ہوا مال واپس دلوانے والے پولیس آفیسرز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے۔

اس کے علاوہ آر پی او نے اچھی ڈیوٹی کرنے والے پولیس کے جوانوں کو بھی تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرلیگل محمد آصف سعید،ایس آئی محمد محسن سردار،لیڈی اے ایس آئی،شہناز اختر،اے ایس آئی محمد آصف،ایس آئی محمد اکرم،ٹی/ایس آئی شہروز اقبال،ایس آئی رزاق احمد،ایس آئی شوکت علی،ایس آئی محمد ایوب،ایس آئی نواز احمد،ایس آئی محمد لطیف،کانسٹیبل عبدالجبار،ایس آئی فیصل امین،ایس آئی محمد اعظم،ایس آئی مسلم ضیاء،اے ایس آئی بابر علی شاہ،کانسٹیبل خرم نواز،اے ایس آئی محمد رمضان،ایس آئی جبران، سمیت 108 پولیس آفیسرز شامل ہیں۔

آر پی او نے پولیس آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعام دینے سے محنت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اس سے ان میں مزید اچھا کام کرنے کی لگن میں اضافہ ہوتا ہے۔

عدل قائم کرنا عین عبادت ہے،اپنے اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ یہ بھی جان لیں کے فرائض میں غفلت اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس آفیسرکو معاف نہیں کیا جائے گا،

ان کیخلاف سخت ڈیپارٹمنٹل ایکشن لیا جائے گا۔اس لیے اپنا فرض عبادت سمجھ کر ادا کریں اور رزق حلال کماتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button