روس میں پاکستان سمیت 7 اتحادی ممالک کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

بیجنگ (آج تک) روس میں پاکستان سمیت 7 اتحادی ممالک کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان۔

روس کے جنوبی حصے میں رواں ماہ ہونے والی فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر اتحادی ممالک حصہ لیں گے۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشترکہ فوجی مشقوں میں روس اور چین کے علاوہ پاکستان ،ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close