روس کا مصر اورافریقی ملکوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

برلن (آج تک) روس کا مصر اورافریقی ملکوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف۔

جرمنی کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے مصر اور چھ افریقی ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ماسکو نے ان ممالک سے اجازت نامے حاصل کر لیے ہیں۔

اخبار نے جرمن وزارت خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے سنہ 2015ء کو 21 افریقی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کئے۔ اس معاہدے سے قبل روس کے صرف چار افریقی ملکوں کے ساتھ فوجی معاہدے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے مصری، جمہوریہ وسطی افریقا، سوڈان، اریٹریا، مڈغاشقر اور موزمبیق سے فوجی اڈوں کے قیام کے لیے اجازت لے لی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے ساتھ فوجی معاہدوں کے بعد فوجی اڈوں کے حصول کی بات کی ہے ان  کی افواج کو روس پہلے بھی عسکری تربیت فراہم کرچکا ہے۔ اسی ضمن میں روسی عسکری ماہرین نے جمہوریہ وسطی افریقا کے 180 فوجیوں کو تربیت فراہم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close