سعد رضوی سے علمائے کرام کی ملاقات،احتجاج ختم کرنے کی درخواست

لاہور (آج تک ) علمائے کرام کے وفد نے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی ہے اس  ملاقات کے دوارن انہوں نے  احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی

سعد رضوی سے ملاقات کرنے والے علمائے کرام کا کہنا  ہے کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ملک کا نقصان ہوارہا ہے  امن وامان کی فضا قائم رکھی جائ علمائے کرام نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ وہ مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کا  اعلان کریں اور اس سلسلے میں ایک  ویڈیو پیغام جاری کریں۔

دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ جاری ہے ۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے راؤنڈ میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہیں

اس سے قبل وفاقی وزیر نور الحق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پوری قوم نبی پاک ﷺ سے والہانہ محبت  رکھتی ہے، حکومت ساری قوم اور پارلیمنٹ کی خواہشات کے مطابق اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس پر اپوزیشن اور حکومت دونوں کو دکھ ہے۔ کوئی بھی سیاسی اور جمہوری حکومت اس طرح کی صورتحال نہیں چاہتی۔ جب یہ واقعات رونما ہوتے ہیں تو سانحات ہوتے ہیں۔ ہم نے منت سماجت اور بات چیت کے ذریعے یہ معاملہ بہتری سے سلجھانے کی کوشش کی۔ ہم نے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا اور کہا کہ ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کے پابند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں