ساہیوال میں کریانہ ایسوسی ایشن کی کال پر تاجروں نے ہڑتال کر دی

ساہیوال میں کریانہ ایسوسی ایشن کی کال پر تاجروں نے ہڑتال کر دی،تاجروں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو اشیاء خوردونوش اور چینی کی قلت کا سامنا

 مجسٹریٹس کی جانب سے نماز پڑھتے ہوئے ماسک نہ لگانے اور چینی کی سرکاری ریٹ پر عدم دستیابی پر بد تمیزی کرتے ہوئے زدوکوب کیا گیا،

اور کریانہ کی 5 دکانوں کو سیل کرکے صدر کریانہ ایسوسی ایشن وقاص کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی تھی
مجسٹریٹس کے ناروا رویے کیخلاف آج کریانہ ایسوسی ایشن کی کال پر شہر اور ملحقہ علاقوں کمیر،ہڑپہنور شاہ,چیچہ وطنی,کسوال اور غازی آباد میں بڑے سٹورز ،مارکیٹس اور کریانہ شاپس بند کر دی گئی،
کریانہ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو اشیاء خردونوش اور چینی کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

کریانہ ایسوسی ایشن کے ڈویزنل صدر محمد وقاص کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تاجروں کیساتھ ناروا سلوک اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تاجروں کےچالان کرنا بند کرے ،
اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ڈویزن بھر میں شٹر ڈاون کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں