سعودی عرب: لاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے

ریاض (آج تک) سعودی عرب: لاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے

سعودی عرب میں 90 روز کےلاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، سڑکوں پر دفاتر جانے والوں اور کاروبار کرنے والی گاڑیوں کا رش نظر آیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک کا عملہ شاہراہوں پر تعینات ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

جدہ میں آج سے مارکیٹس ،بیوٹی پالر، باربر شاپ، کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے تمام کاروباری مراکز کو ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 3941نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار مزید 46 مریض وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 154233 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close