پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(عروج اصغر ،آج تک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پارلیمنٹ ہائوس میں جمعہ کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اْمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلم اْمہ میں اتحاد اور یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہیاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button