قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر تک بڑھا دی: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (آج تک) قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر تک بڑھا دی: اسٹیٹ بینک۔

اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھا دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوورنا وبا چھوٹے، درمیانے کاروبار، گھرانوں کے نقد کے بہاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز، صارف، مکاناتی، زرعی اور مائیکرو فنانس صارفین کو یہ سہولت ملے گی جبکہ کارپوریٹس اور کمرشل قرض گیروں کو یہ سہولت نہیں دی جا رہی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروباری ادارےقرض التوا کی درخواست کر سکتے ہیں تاہم مارک اپ کی رقم دینی ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ 3 جولائی 20 تک بینکوں نے 593 ارب روپے کی اصل رقم مؤخر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close