سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال حسن اقبال کا دورہ بہاولپور

بہاول پور (آج تک) سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال حسن اقبال کا دورہ بہاولپور۔

سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال حسن اقبال نے گذشتہ روز بہاول پور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف دفاتر اور اداروں کا معائنہ کیا اور خدمات کی فراہمی اور کورونا وائرس ایس او پیز کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے تاکہ اداروں میں خدمات کی فراہمی و بحالی بہتر طریقے سے دوبارہ فعال کی جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ بھی کیا اور وہاں مقیم مہمانوں میں کھانا تقسیم کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عذمان چوہدری، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مسز سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کو مہیا کردہ کھانے کے معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور خدمات کی نیک نیتی سے فراہمی، جذبہ حب الوطنی سے فرائض کی انجام دہی اور محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے بروئے کار لائے گئے اقدامات اور خدمات کی فراہمی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close