بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آج تک ) بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے

پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ بھارت گیڈر بھپکیاں بند کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،

امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ توڑ دیں گے۔

بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

ایک بیان میں کہا کہ امیت شاہ کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے، دنیا اس کا نوٹس لے، بھارت نے حملہ

کیا تو فوری جواب دیا جائےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت لداخ پر سرجیکل

اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا، بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے

ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کے امن عمل

کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close