شوگر سکینڈل میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ قصوروار ہے شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد (آج تک ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے ایسا لگتا ہے جیسے نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنا ہے

انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک ذات سے معافی مانگتا ہوں سپیکر یا کسی اور سے نہیں چینی سکینڈل کے بارے میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے 40 فیصد چینی کے مالکان کو نیب میں بلایا جائے

چینی کا معاملہ سیدھا ہو جائے گا چینی سکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ قصوروار ہیں ان پر نیب کا کیس بنایا جائے اور ان کو جیل میں ڈالا جائے پاکستانی عوام اکلو چینی کے لیے شناختی کارڈ لے کر لائن میں لگے ہوئے ہیں

23 کروڑ آبادی کا ملک خیرات میں ویکسین لے کر شہریوں کا لگا رہا ہے آج حکومت کورونا ویکسین کا ایک ٹیکہ نہیں خرید سکی ،این سی اوسی ناکام ہو چکی ہے اسے بند کر دینا چاہے پوری دنیا نے کورونا پر قابو پا لیا ہے لیکن پاکستان میں کورونا بڑھتا جا رہا ہے 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں