پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے شیخ رشید

اسلام آباد (آج تک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا

خودکش دھماکا کے لیے 60سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ہے ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی ہے  اس دھماکا میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں

میں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کر دے بڑے شہروں میں دشمن امن خراب کر رہا ہے ہماری فوج اور ایجنسیاں ہماری طاقت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی آرگناٗئز ہو رہی ہے

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ٹیک آف ہو رہی ہے گوادر پاکستان کی ترقی کا کا مرکز اور چین ہمارا دوست ہے پاکستان آگے بڑے گا اور ترقی کرے گا ابصار عالم کے کیس کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو دن کی مہلت دیں سوشل میدیا کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم مل جل کر حل نکالنے جا رہے ہیں جلد قانون لائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں