سعودی عرب جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی جلد واپسی ہو گی شیخ رشید

اسلام آباد (آج تک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سعودی جیلوں میں قید 1100 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی ہو گی انہوں نے کہا کہ

 سعودی عرب سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں لیکن سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران قیدیوں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں