کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت حملہ 6 افراد زخمی ہوگئے

کراچی (آج تک ) کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت حملہ 6 افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں

6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کے آغاز کے وقت

بڑی تعدا میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب فائرنگ اور دستی بم

حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات

پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرل۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی بڑی تعداد جائے

وقوع پر پہنچ گئی جبکہ فیصل ایدھی نے خود پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور دیگر کارروائیوں

میں حصہ لیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ طبی امداد کے لیے 5 سے 6 افراد کو

سول ہسپتال کراچی پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close