متحدہ عرب امارات’ کُتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی شناخت کا تجربہ کامیاب

دبئی (آج تک) متحدہ عرب امارات’ کُتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی شناخت کا تجربہ کامیاب۔

متحدہ عرب امارات میں کُتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی شناخت کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہونے لگا ہے۔

دُبئی پولیس کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کُتوں کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے 400 ٹیسٹ لیے گئے، جن کے نتائج بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے خصوصی طور پر سدھائے گئے K9 کُتوں کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

دُبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کُتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی تشخیص کے تجربے میں 91 فیصد نتائج درست ثابت ہوئے ہیں۔

دُبئی پولیس سیکیورٹی انسپکشن کے K9 یونٹ کے ڈائریکٹر میجر صلاح خلیفہ المزروعی نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر K9 کُتوں کی جانب سے کورونا کیسز کی تشخیص کے لیے ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ اگر K9 کُتا کو کسی باکس میں موجود سیمپل پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شُبہ ہوتا ہے تو وہ اس باکس کے آگے بیٹھ جاتا ہے۔ اس طریقہ کی بدولت کُتوں اور ان کے ٹرینرز کو کورونا کے مشتبہ مریض کے سامنے لانے کی ضرورت نہیں پڑتی، جس سے وہ اس متعدی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔

میجر المزروعی کا کہنا ہے کہ کُتوں میں انسانی بُو کو سُونگھ کر اس کے کورونا سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

امارات میں کُتوں کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کا طریقہ کار دیگر ایئرپورٹس پر نافذ کرنے پر بھی کام ہو رہا ہے، اس طریقہ سے مسافروں کے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔

ان کُتوں کی تربیت کے لیے برطانیہ اور فرانس سے خصوصی ماہرین بُلائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close