چینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی قرار دید ی گئی  

اسلام آباد (آج تک ) جہانگیر ترین کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ چینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی ہے جسے بنوانے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ملوث ہے ۔ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ہے ، سبسڈی سے ملنے والی رقم جیب میں نہیں جاتی ، 3ارب کی ملنے والی سبسڈی سے پاکستان کا 30ارب روپے کا فائدہ ہوا ۔

جہانگیر خان ترین  کا کہنا تھا کہ اگر میں چینی 67روپے کلو نہ دیتا تو کرونا وائرس فنڈ میں 25کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرواتا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہناتھا کہ چینی بحران سے متعلق جو رپورٹ تیار کی گئی ہے وہ سیاست پر مبنی ہےجس میں اعظم خان ملوث ہیں ۔ وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ میں مسلسل وزیراعظم عمران خا ن کیساتھ رابطے میں ہوں اور ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں،

تحقیقاتی کمیٹی نے بنیادی سوالات کے جوابات نہیں دیئے ۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔180روپے سپورٹ پرائس سے ایکس ملز ریٹ 65 روپے بنتا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اعظم خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس سے متعلق جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے معروف افضل ، اعجاز منیر سمیت پرویز عباس کا نام سامنے آیا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close