سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم، 3 ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم

اسلام آباد (آج تک) سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم، 3 ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے نیب ریفرنسز سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کرپشن کیسز جلد نمٹانے کیلئے 120نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کرپشن کیسز جلد نمٹانے کے لئے 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کرپشن کے مقدمات اور ریفرنس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 5 احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے میں تعیناتی نہ ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ 20،20 سال سے نیب کے ریفرنسز زیر التوا ہیں، فیصلے کیوں نہیں ہو رہے؟ کیوں نہ احتساب عدالتیں بند اور نیب قانون غیر آئینی قرار دے دیں، نیب کے 1226 ریفرنسز زیر التوا ہیں، ان کے فیصلے تو 30 دن میں ہونے چاہئیں تھے، لگتا ہے 1226 ریفرنسز کے فیصلے ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی۔

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور سیکرٹری قانون کو طلب کر لیا جبکہ چیئرمین نیب سے زیر التواء ریفرنسز کو جلد نمٹنانے سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close