طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات، مزید دس قیدیوں کی رہائی سے مشروط

دوحہ (آج تک) طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات، مزید دس قیدیوں کی رہائی سے مشروط۔

طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے آغاز کو اپنے مزید دس قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے اعلان کیا ہے حکومت افغانستان کو پیش کی جانے والی فہرست کے مطابق ابھی سو طالبان قیدیوں کو آزاد نہیں کیا گیا ہے اور جب تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کر دیا جائے گا اس وقت تک امن مذاکرات شروع نہیں کئے جائیں گے۔

حکومت افغانستان کی ترجمان ناجیہ انوری کا کہنا ہے کہ طالبان کی فہرست کے مطابق چھے قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے ۔

ناجیہ انوری نے مزید کہا کہ پروگرام کے مطابق طالبان کے ان چھے قیدیوں کو رہائی کے لئے قطر منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت افغانستان اور طالبان نے ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا تھا تاہم ابھی اس کی تاریخ مقرر نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close