دنیا کا درجہ حرارت ناقابل برداشت حد تک بڑھ سکتا ہے

اسلام آباد (آج تک ) گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی نہ ہونے کی صورت میں 50 سال

کے بعد دنیا میں درجہ حرارت انسانیت کے ایک تہائی کے لئے ناقابل برداشت حد تک بڑھ جائے گا۔

چین، امریکہ اور یورپ کے سائنس دانوں کی تیار کردہ اور قومی سائنسز اکیڈمی جریدے میں شائع ہونے

والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں گرین ہاوس گیس کا مستقل اخراج انسانیت کو ایک بے مثال بحران

سے دوچار کر سکتا ہے۔

تحقیق کی رُو سے انسانی اثرات سے پیدا ہونے والی گرین ہاوس گیس کے اخراج میں اضافے کے نتیجے

میں سال 2070 میں اوسطاًایک فرد کے ماحول کی گرمی میں 7.5 درجے اضافہ ہو جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ 50 سال کے بعد اندازاً دنیا کی آبادی کا تقریباً 30 فیصد حصہ اوسطاً 29 درجہ

حرارت والے علاقوں میں زندگی گزارے گا۔

یعنی اگر گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی نہیں آتی تو 2070 تک کرّہ ارضی کے 19 فیصد کا موسم

حصہ صحرائے صحارا جیسا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close