ٹیکساس : 5 ماہ بعد سزائے موت پر عملدرآمد دوبارہ شروع کر دیا گیا

واشنگٹن (آج تک) ٹیکساس : 5 ماہ بعد سزائے موت پر عملدرآمد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ٹیکساس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کچھ ماہ روکا گیا تھا، عمل درآمد شروع ہونے پر گزشتہ روز ایک شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سزائے موت پانے والے شخص نے 1993 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال کی یہ ساتویں اور ٹیکساس میں تیسری سزائے موت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close