نعیم شیراز کا چیئرمین احتساب بیورو تعینات ہونا احسن اقدام ہے، چوہدری اسلم

مظفر آباد (آج تک) نعیم شیراز کا چیئرمین احتساب بیورو تعینات ہونا احسن اقدام ہے، چوہدری اسلم۔

سیاسی، سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے میرٹ پسند اور دیانتدار آفیسر نعیم شیراز کا چیئرمین احتساب بیورو تعینات ہونا لائق تحسین اور احسن اقدام ہے، اب زیر التوا مقدمات کی میرٹ پر یکسو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان بھمبر چیئرمین احتساب بیورو نعیم شیراز کو تعینات کرنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشکور ہیں جہنوں نے آزاد کشمیر کے دیانتدار، میرٹ پسند اور فرض شناس آفیسر کو چیئرمین احتساب بیورو تعینات کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کے زیر سماعت مقدمات کی فوری طور پر میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اختیارات کا ناجائز استتعمال کرنے والے ملازمین اور کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی ہوگی تاکہ انکی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close