عرب لیگ خائن ممالک کے لئے ہتھکنڈہ ہے : عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین

رملہ (آج تک) عرب لیگ خائن ممالک کے لئے ہتھکنڈہ ہے : عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے عرب لیگ کو وابستہ اور خائن ممالک کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام پر متحدہ عرب امارات کی مذمت کا بل منظور نہ ہونے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ عرب لیگ ایک غیرذمہ دار ادارہ ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا کہ عرب لیگ کا موقف امارات کی شرمناک حمایت کا ثبوت ہے اور اس کے موقف سے دوسرے ممالک بھی صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ پر چل پڑیں گے۔

اس بیان میں پی ایل او اور دیگر فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عرب لیگ کے موقف کا مقابلہ کریں اور ایسی پالیسیاں اختیار کریں جن کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے منسوخ ہو جائیں۔

واضح رہے عرب لیگ کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں بعض عرب ممالک نے فلسطین کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے کے خلاف قرارداد کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close