کراچی کی تعمیر کیلئے 3 پارٹیوں کا اتفاق خوش آئند ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (آج تک) کراچی کی تعمیر کیلئے 3 پارٹیوں کا اتفاق خوش آئند ہے، ناصر حسین شاہ۔

وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کی تعمیر کے لیےاتحاد و اتفاق خوش آئند ہے، تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لیے خوش خبری ہے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ اور بالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ اور بالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر اس جماعت یا فرد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی، سندھ حکومت نےنالوں کی صفائی سےمتعلق وفاق اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کی ترقی کے لیے جو اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close