دبئی حکومت نے 7 جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی (آج تک) دبئی حکومت نے 7 جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی میں بھی سیاحوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دبئی حکومت نے اب سیاحوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق سیاح 7 جولائی سے دبئی آسکیں گے اور انہیں اپنے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی تاہم علامات کی صورت میں سیاح کو 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اس کے ساتھ دبئی حکومت نے انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس بھی سیاحوں کے لیے لازم قرار دی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مستقل رہائشی بھی جون 22 سے امارات واپس آسکتے ہیں اور اماراتی مستقل رہائشی 23 جون سے بین الاقوامی سفرکرسکتے ہیں۔

دبئی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاح اور مسافروں کو حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close