کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے

کویت سٹی (آج تک) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق طبی ٹیم کے مشورے پر 91 سالہ امیر کویت مکمل علاج کیلئے امریکا گئے ہیں ۔

شیخ صباح الاحمد الصباح کا اتوار کو ملک میں ایک آپریشن بھی ہوا ہے، امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔

امیر کویت کی صحت سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close