یورپی یونین نے 14 محفوظ ملکوں کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی

لندن (آج تک) یورپی یونین نے 14 محفوظ ملکوں کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی۔

یورپی یونین کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ 14 ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جن 14ملکوں کے شہریوں کو اجازت دی گئی ہے ان میں الجیریا، آسٹریلیا، کینیڈا، جارجیا، جاپان، مونٹی نیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، روانڈا، سربیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس اور یوروگے شامل ہیں۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا، برازیل اور چین یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپی یونین کے شہریوں کے لیے بھی یونین کے اندر سرحدی کنٹرول ختم کر دیے گئے ہیں۔

یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close