پاکستانی نژاد امریکی نے ٹرمپ کو امیر ترین شخصیت میں پھر پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن (آج تک) پاکستانی نژاد امریکی نے ٹرمپ کو امیر ترین شخصیت میں پھر پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے کی جانب سے دنیا کے 400 امیر ترین و ارب پتی شخصیات کی سال 2020ء کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان 66 ویں نمبر پر ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدستور دوسری بار 275 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

کاروباری معتبر جریدے کی جانب سے جاری کردہ 2020ء کی فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایمزون کے بانی اور سی ای او جیف بزوز بدستور تیسری بار پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں۔

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 70 سالہ شاہد خان 66 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہو کر 7.8 بلین ارب ڈالر ہے جو گزشتہ سال 8 بلین ارب ڈالر تھی۔

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین 400 شخصیات میں شاہد خان پاکستان کے واحد فرد شامل ہیں۔

شاہد خان محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے تھے اور اُس وقت اُن کی جیب میں صرف  500 ڈالر تھے۔

پاکستانی نژاد شاہد خان نے 1980ء میں خود کو ملازمت دینے والے ایک شخص سے آٹو پارٹس کی کمپنی خریدی تھی جو ان کی اصل کمائی ہے اور اب اسی کمپنی کے دنیا بھر میں 66 پلانٹس ہیں اور اس کمپنی کے ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close