ایس پی نے پٹرولنگ پولیس ریجن بہاولپور کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

بہاول پور (آج تک) ایس پی نے پٹرولنگ پولیس ریجن بہاولپور کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف نے ماہ اگست کی کارگزاری کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ریجن بہاولپور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ریجن بہاولپور نامساعد موسمی حالات اور محرم الحرام کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض پوری محنت اور جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے۔ یہ فورس کرائم کنٹرول کے ذریعے شاہراہوں کو محفوظ بنا نے کے علاوہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر ترجمان پٹرولنگ پولیس سب انسپکٹر محمد افضل نواز نے بتایا کہ اگست 2019-20ء کے کرائم فگرز کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں جون 2019ء میں 132 مقدمات کے مقابلہ میں اگست 2020ء میں 462 مقدمات درج ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران کلاشنکوف 1 عدد، رائفل 44 بور 1 عدد، رائفل 8mm دو عدد، پسٹل تیس بور 29 عدد’ ریپیٹر بارہ بور 6 عدد’ کاربین 5 عدد اور 142 عدد گولیاں برامد کیں۔ جس میں اسلحہ کے 44′ تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر ڈرائیور اورگاڑیوں کے خلاف 32, شراب کے 64، منشیات کے 21، نیشنل ایکشن پلان کے 26 اور دیگر مختلف نوعیت کے 273 تعزیرات پاکستان کے تحت 29 مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں 2950لیٹرز شراب ‘6376 گرام چرس, 10 کلو گرام بھنگ، ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، /22300 روپے کی چوری شدہ لکڑی اور /32300 روپے کی مسروقہ رقم برآمد ہوئی۔ جبکہ 51 مجرمان اشتہاری سمیت 478 ملزمان گرفتار کئے۔

اسی طرح 98 افراد کوفرسٹ ایڈ دی گء’ 7721 لوگوں کودوران سفر مشکلات پیش آنے پرفوری مددکی گئی’ 20 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کیان کے وارثان کے حوالہ کیا گیا نیز روڈ پر 120 ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیاہے۔

ایس پی نے اس شاندار کارکردگی کے حوالے سے ریجن بھر سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو نہ صرف شاباش دی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 39 افسران کو CC-III سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے ہیں جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close