اقوام متحدہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے’ او آئی سی کا مطالبہ

تہران (آج تک) اقوام متحدہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے’ او آئی سی کا مطالبہ۔

اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی)  نے انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ سے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جائے، یہ صورتحال 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہو رہی ہے۔

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے اس مطالبےکی بھی تائید کی ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیر قانونی قید و بند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close