اعلیٰ روسی اہلکاروں نے ہی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیا: پومپیو

واشنگٹن (آج تک) اعلیٰ روسی اہلکاروں نے ہی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیا: پومپیو۔

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے پیچھے روس ہو سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیے جانے کے پیچھے ’اعلیٰ روسی اہلکاروں‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل نیٹو اور جرمنی کہہ چکے ہیں کہ ایسے ثبوت موجود ہیں کہ ناوالنی پر اعصابی ایجنٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج روسی اپوزیشن رہنما کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی گزشتہ ہفتے کوما سے باہر آ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close