توشہ خانہ : اب مجھے شک ہے کہ وہ کلاشنکوف یہ لوگ غائب نہ کردیں’

اسلام آباد(آج تک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کلاشنکوف کا تحفہ دیا تھا جو توشہ خانہ میں پڑی ہے،

مجھے شک ہے کہ وہ کلاشنکوف یہ لوگ غائب نہ کردیں۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکیننگ کے بعد انہیں عمران خان کیخلاف کچھ نہیں ملا،

انہیں ایسا کچھ نہیں ملا کہ عمران خان کا کوئی رشتیدارحکومت میں ہو یا عمران خان کے توسط سے لگا ہوں، ان کو ایسا کچھ بھی نہیں ملا کہ عمران خان کیاکاؤنٹ سیاربوں نکلیہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ توشہ خانہ سوائے شوشہ خانہ کے کچھ نہیں ہے، عمران خان کوملنے والے 1 تحائف کا قانون کے مطابق ریوائس کرایا،

توشہ خانہ میں تحائف لیجانے کیلئے ادائیگی 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی گئی، عمران خان نے50فیصد کیحساب سیایک ایک پیسہ جمع کرایا،

آزادانہ کمیٹی نیان تحائف کی ویلیوایشن کی، عمران خان نے بینک کے ذریعے پیسے جمع کرائے اور تمام تحائف کو ڈکلیئرڈ کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملائیشیا سے تحفے میں گاڑی ملی تھی، لیکن وہ گاڑی نہیں لی کیونکہ قانون میں اجازت نہیں جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف تو گاڑیاں بھی لے گئے تھے،

یہ دونوں 10 فیصد پیسے جمع کروا کر گاڑیاں لیکر گئے تھے صرف یہی نہیں بلکہ یہ زلزلہ زدگان کا ہار تک چوری کرکے لے گئے تھے جس کو بعد میں نکلوایا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک محترمہ پنجاب میں ہیلی کاپٹر کے جھولے لیا کرتی تھیں، آج کل وہ وزیراعظم آفس میں گھوم رہی ہیں،

سناہیاس محترمہ نیایک دفتر کا دروازہ پاؤں کی ٹھوکر سے کھولا ہے، کابینہ ڈیڑن نے ان سے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر چیز ریکارڈ ہے،

باجی کو کیبنٹ ڈویڑن نے کہا کہ جھوٹ مت پھیلائیں سبکی ہوگی لیکن محترمہ نے کہا آپ لسٹ تو دیں تمام چیزیں ہمارے کھاتے میں ڈالنی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھیشک ہیکہ یہ لوگ اب وہاں سے کچھ چوری نہ کرلیں، سعودی عرب نے کلاشنکوف کا تحفہ دیا تھا 32606کلاشنکوف کا نمبر ہیج وریکارڈ کے مطابق توشہ خانہ میں ہے،

مجھے شک ہے کہ وہ کلاشنکوف یہ لوگ غائب نہ کردیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف قوم کے پیسے پر ذاتی دورے کرتے تھے،

زرداری نے دبئی کیذاتی 51 دورے کییتھے، کیا عمران خان نے ایک بھی ذاتی دورہ کیا؟ کیا عمران خان نے کوئی پلاٹ بنایا یا خریدا؟ نہیں کیونکہ عمران خان کو قوم اور قوم کے پیسوں کی فکر تھی،

اگرعمران خان نہ ہوتا توہم نیب ھی باز نہیں آنا تھا لیکن عمران خان کے ڈنڈے کا سب کو ڈر تھا، آپ جوچاہیالزام لگالیں قوم کوپتہ ہے کہ عمران خان وفادار لیڈر ہے،

وہ ایک بلا سائن کردے تو اس سے زیادہ مہنگا بک جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کے سامنے ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا ہے اور اس امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم ہاؤس میں آج شام کوٹ لکھپت جیل کے تمام لوگوں کا افطار ہے،

جو انہیں اندر چھپا کر موبائل فراہم کرتے تھے وہ بھی افطاریاں کرینگے، پوری جیل کوا?ج عوام کے پیسوں پرافطاری کرائی جارہی ہے،

یہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں عمران خان نے تنکا تنکا کرکے جوڑا تھا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button