ٹرمپ نے عوام سے جھوٹ نہیں بولا، وہی کیا جو اچھے لیڈر کرتے ہیں، ترجمان

واشنگٹن (آج تک) ٹرمپ نے عوام سے جھوٹ نہیں بولا، وہی کیا جو اچھے لیڈر کرتے ہیں، ترجمان۔

امریکا میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان مک اینینی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے عوام سے جھوٹ نہیں بولا، بلکہ وہی کیا جو اچھے لیڈر کرتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس مک اینینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وباء کے معاملے پر امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔

مک اینینی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے فروری سے مارچ کے عرصے میں یہی کہا تھا کہ امریکا میں صورتحال قابو میں ہے مگر اس وقت امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکامیں 65 لاکھ 49 ہزار افراد کورونا سے بیمار، 38 لاکھ 45 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف صحافی باب ووڈ وارڈ کو فروری، مارچ میں دیئے گئے تفصیلی انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وباء کا خطرہ جان بوجھ کر کم کرکے ظاہر کیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کا مقصد افراتفری پھیلنے سے روکنا تھا۔

دوسری جانب امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close