ٹرمپ کورونا کے خلاف عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں: نینسی پلوسی

واشنگٹن (آج تک) ٹرمپ کورونا کے خلاف عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں: نینسی پلوسی۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدر ٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے ڈبلیو ایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کر رہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close