لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

اسلام آباد (آج تک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے  ایک بار پھر ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  بٹل  سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی  جس کی زد میں آ کر 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پربھاری  ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپوراورموثر جوابی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close