نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی

راولپنڈی (آج تک) نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی قابض افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close