پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(آج تک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا یا بناناعوام کا اختیار ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔سماعت کے آغاز میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

جج سید اصغر علی نے ریمارکس دیئیجرح کیلئے فاروق ایچ نائیک موجود نہیں آپ گواہ کا بیان ریکارڈ کروا لیں۔ اس پر پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہمارے 9 گواہوں کے بیانات ہو گئے ہیں اور 2 پر جرح کی گئی ہے۔ہر سماعت پر ان کی جانب سے ایسا کیا جاتا ہے ایکشن لیا جائے۔

جرح کا حق لے لیا جائے۔ہمارا گواہ طاہر گلشن موجود ہے۔ اس پر جج سید اصغر علی نے کہا ایک دم سے کوئی آڈر نہیں دے سکتے۔ نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے متفقہ طور پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عندیہ بھی دے ڈالا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بنانا اور گرانا عوام کا اختیار ہے۔

کسی غیر جمہوری قوت سے بات نہیں کریں گے۔عوام کو متحرک کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ کہ نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ نواز شریف کے پاسپورٹ منسوخی کی باتیں محض سیاسی واویلا ہے۔پاسپورٹ منسوخ نہیں ہو گا ، نواز شریف جب چاہیں ملک واپس آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں