پشاور میں آٹے، کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (آج تک) پشاور میں آٹے، کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد پشاور میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 82 سے بڑھ کر 85 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں سپر فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 1170 روپے میں دستیاب ہورہا ہے جبکہ مکس آٹے کی قیمت 1 ہزار سے بڑھ کر 1050 روپے ہوگئی ہے۔

پشاور میں آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی رامبیل نے کہا کہ چند ہفتوں سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے ہمیں آٹا مہنگا مل رہا ہے۔

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی رامبیل نے کہا کہ پنجاب کی مارکیٹ میں آٹا مہنگا ہونے پر کے پی میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 82 سے بڑھ کر 85 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں چینی 82 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے کیونکہ چینی کم مقدار میں آتی ہے اور اسٹاک ایک ہی روز میں ختم ہو جاتا ہے۔

اسٹور انتظامیہ نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی کا رعایتی نرخ 68 روپے فی کلو ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close