روزانہ 27 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے یاسمین راشد

لاہور (آج تک ) صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں آج ویکسی نیشن سینٹر بند ہیں گزشتہ دو روز مین 50 سے 59 سال تک کی عمر کے 18 ہزار 500 افراد کو کورونا کی ویکسن لگائی گئی پنجاب بھر میں 50 سے 59 سال کی عمر تک کے 25 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بناد میں 27 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے پنجاب بھر میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز پر عملہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ایس ایم ایس میں درج مقررہ تاریخ پر ویکسی نیشن سنٹرز پر تشریف لائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں